مندرجات کا رخ کریں

جنسی ملازم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تجارتی اور صنعتی طور پر ترقی یافتہ ملک جاپان سے تعلق رکھنے والی مشہور فحش ادا کارہ جولیا۔

جنسی ملازم یا جنسی کارندہ (انگریزی: Sex worker) ایسا کوئی بھی شخص ہو سکتا ہے جو جنسی صنعت سے جڑا ہو۔[1][2] اس اصطلاح کا اطلاق ہر اس شخص کے لیے کیا جاتا ہے جو جنسی صنعت کے کسی بھی معاملے سے جڑا ہو، اس میں راست جنسی خدمات سے لے کر ان کی انجام دہی کے عملے اور جملہ امور کی نظامت شامل ہے۔[3] کچھ جنسی ملازمین کو اس بات کے لیے اجرت پر رکھا جاتا ہے کہ وہ جنسی اعمال کا حصہ بنیں یا واضح طور جنسی کردار نبھائیں، جس میں گاہکوں سے مختلف درجے کے جسمانی تعلقات بھی شامل ہو سکتے ہیں (جو عمومًا قحباؤں اور اس پیشے کے کچھ لوگوں کے کام کا حصہ ہو سکتے ہیں)۔

اس سلسلے میں کئی کارندوں میں سے کچھ اس طرح ہیں:

  • فحش ادا کار اور ادا کارائیں، جو انسانی ہم بستری کی مکمل فلم بندی میں فعال انداز میں تعاون کرتے ہیں۔
  • برہنہ ماڈل
  • برہنہ بازی
  • فون سیکس اور اس سے جڑے لوگ
  • ویب کام سیکس سے جڑے لوگ
  • ہیجان انگیز رقص سے جڑے لوگ
  • سیکس شو سے جڑے لوگ
  • روایتی قحبہ گری

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Oxford English Dictionary, "sex worker"
  2. Oxford English Dictionary, "sex industry".
  3. Weitzer 2009